شائننگ انڈیا کا بیانیہ عالمی تنہائی میں تبدیل ہوگیا، عطا تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، شائننگ انڈیا کا بیانیہ عالمی تنہائی میں تبدیل ہو گیا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے ، اس جنگ میں دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پاکستان پر الزام عائد کرنے والا بھارت خود بیرونِ ملک سکھ رہنمائو ں کے قتل میں ملوث رہا اور اپنے داخلی مسائل کو بیرونی اور بیرونی مسائل کو داخلی رنگ دینا اس کا و تیرہ رہا ہے، دہشت گردی بھارت کا داخلی اور جموں و کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے ،معرکہ حق کے دوران قوم اور مسلح افواج کے اتحاد نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان کو آج سنجیدہ ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو بین الاقوامی تنازعات کے حل میں کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف سٹر ٹیجک سٹڈیز میں انڈیا سٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام Marka-e-Haq:Victory in the Battlefield and Beyond کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف سٹر ٹیجک سٹڈیز کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایمبیسڈر خالد محمود، سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی، سابق وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب، معروف سٹر ٹیجک تجزیہ کار احمد حسن العربی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر