غالب اور اقبال کا موازنہ

تحریر: عابد حسین قریشی

آجکل سوشل میڈیا پر کسی کے بے ترتیب بلکہ غیر ذمہ درانہ فقرہ سے غالب اور اقبال کی شاعری کا موازنہ اور اس پر بحث چل رہی ہے۔ سستی شہرت کے لئے اس طرح کا ایک جملہ بھی سوشل میڈیا میں ارتعاش پیدا کر دیتا ہے۔ میرے خیال میں دونوں کی شاعری کا اسلوب، پیغام، گہرائی الگ الگ ہیں دونوں اپنی جگہ پر اردو ادب کے بڑے شاعر ہیں۔ مگر اقبال کی اصل شاعری تو فارسی میں ہے، جسے ہم بدقسمتی سے سمجھ ہی نہیں پاتے۔ غالب اردو غزل کا بہترین شاعر ہے۔ مشکل پسند ہونے کے باوجود غالب کی شاعری دلوں پر اثر کرتی ہے۔ غالب اردو ادب کے بہت بڑے شعراء کا سرخیل ہے ۔ بلاشبہ غالب اپنے ہم عصر شعراء جن میں میر، درد، ذوق، جگر وغیرہ سے بہت آگے ہے، مگر علامہ اقبال سے انکا موازنہ بنتا ہی نہیں۔ غالب کے کسی ایک شعر یا غزل میں اقبال کا رنگ تو ہو سکتا ہے، مگر اقبال تو گل و بلبل، ہجر و وصال کا شاعر ہی نہ ہے، نہ ہی اس نے بادہ نوشی پر شاعری کی ہے۔ وہ تو ایک فلسفی شاعر ہے، اسکا پیغام آفاقی ہے۔ وہ کسی ایک زمانے کا شاعر بھی نہ ہے، بلکہ اسے سمجھنے کے لئے تو شاید ابھی وہ زمانہ ہی نہیں آیا۔ وہ تو ایران والے جانتے ہیں، کہ علامہ اقبال کی فارسی زبان کی شاعری کی اڑان اور اہمیت کیا ہے۔علامہ اقبال تو قرآن کریم کو سامنے رکھ کر شاعری کر رہا ہے۔ اسکا پیغام بعض اوقات تو اللہ کی کتاب کی تفسیر معلوم ہوتا ہے۔ اقبال ایک غلام قوم میں اٹھا اور اسکی شاعری میں غلام قوم کو جگانے کی ایک جہد مسلسل نظر آتی ہے۔ وہ تو شاہین، خودی، بلند نگاہی، عشق، جرآت، آزادی اور حریت کی بات کرتا ہے۔ اقبال کی شاعری میں سوائے بانگ درا کے جو انکی ابتدائی شاعری کے زمانہ میں لکھی گئی، چند نظمیں اور غزلیں عام شاعروں والی ضرور لکھی گئیں ، مگر بال جبرئیل تک پہنچتے پہنچتے اقبال اپنے اصل رنگ میں آچکا تھا، اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اقبال کا تو ایک ایک شعر دوسرے شعراء کے پورے پورے دیوان پر بھاری ہے۔ علامہ اقبال تو مستقبل کی وہ پیشین گوئیاں بھی کرتا ہے، کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ وہ صرف ایک قومی شاعر نہ ہے، بلکہ عشق نبی مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم و اہل بیت اطہار علیہ السلام کے ساتھ عشق و سرمستی اور والہانہ عقیدت میں گم ہو کر وہ شاعری کر گیا کہ شاید آئندہ صدیوں میں بھی اس طرح کی شاعری کسی کے بس میں نہ ہو۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر