بیرون ملک میڈیکل تعلیم سے قبل ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں میڈیکل و ڈینٹل تعلیم کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنا اور روانگی سے قبل پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔اجلاس میں ایکریڈیٹیشن کے نظام کو شفاف، منصفانہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے پر زور دیا گیا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اداروں کے انسپکشن معیار بہتر بنانے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ طلبہ داخلہ لینے سے قبل تصدیق کریں کہ متعلقہ غیر ملکی میڈیکل ادارہ منظور شدہ فہرست میں شامل ہو اور ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن سے تسلیم شدہ ہو۔ میڈیکل تعلیم کا دورانیہ کم از کم پانچ سال، 6200 تدریسی گھنٹے اور 80 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی۔ غیر انگریزی ممالک میں تعلیم سے قبل پانچ ماہ مقامی زبان سیکھنا بھی ضروری ہوگا۔پاکستان واپسی پر نیشنل رجسٹریشن امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا جبکہ طلبہ کو مکمل سفری اور تعلیمی دستاویزات درست رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر