خراب موسم ،مشرق وسطیٰ صورتحال،خلیجی ممالک کی30پروازیں منسوخ

لاہور (نیشنل ٹائمز) موسم کی خرابی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہو گیا جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کی 30 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ ہوئیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کی 12، اسلام آباد سے 6 جبکہ سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس سے دو، دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔سعودی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز SV-5735 انجن میں فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے باعث عازمین حج کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔رات گئے موسم کی خرابی کے باعث اندرون ملک آنے اور جانے والی 20 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی 6 پروازیں، کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی 8 جبکہ ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے 6 پروازیں متاثر رہیں۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر