چین کا کارگو خلائی جہاز تیان ژو-10 خلائی سٹیشن سے کامیابی کے ساتھ منسلک ہوگیا

وین چھانگ (شِنہوا) کارگو خلائی جہاز “تیان ژو-10” چین کے خلائی سٹیشن “تیان گونگ” کے مرکزی ماڈیول “تیان حہ” کے پچھلے ڈاکنگ پورٹ کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہو گیا۔چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق یہ عمل دوپہر 1 بج کر 11 منٹ (بیجنگ وقت) پر مکمل ہوا جب تیان ژو-10 مدار میں داخل ہو کر اپنے نظام کی ابتدائی تیاری مکمل کر چکا تھا۔خلائی سٹیشن پر موجود “شین ژو-21” کے عملے کے ارکان بعد میں کارگو خلائی جہاز میں داخل ہو کر طے شدہ منصوبے کے مطابق سامان منتقل کریں گے۔چین نے پیر کی صبح 8 بج کر 14 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے کارگو خلائی جہاز تیان ژو-10 روانہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر