دنیا کی بہترین فوج پر ہر پاکستانی کو فخرہے :عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہی ہے جو قومی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر باب ہے ،ہر پاکستانی اس بات پر فخر محسوس کرتا ہے کہ اس کے پاس دنیا کی بہترین اور مضبوط فوج موجود ہے ۔آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ 9 اور 10 مئی کو پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا نہایت حکمت عملی، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھرپور جواب دیا ، اس کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے اور یہ ایک مثال بن چکا ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس نازک صورتحال کے باوجود پاکستان کے عوام کے چہروں پر خوف یا پریشانی کے آثار دکھائی نہیں دیئے کیونکہ قوم کو اپنے محافظوں پر مکمل اعتماد تھا،ہمارے بہادر سپاہی پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کر دکھایا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، پاکستان زندہ باد، ہم سب کو اپنی افواج اور قومی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر