لاہور میں سرپلس بجلی کے باوجود3گھنٹے لوڈ شیڈنگ،شہری پریشان

لاہور، ٹنڈوالہ یار(نیشنل ٹائمز) لاہورکے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔بعض علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور تکنیکی وجوہات پر بھی بجلی بند کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق لیسکو سسٹم میں 150 میگاواٹ سرپلس بجلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ لیسکو کی مجموعی ڈیمانڈ 2200 میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے 2350 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب سندھ میں شدید گرمی کے دوران حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، کئی کئی گھنٹے مرمت کے نام پر بجلی بندش بھی معمول بن گئی ۔ ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے تک اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ بجلی کی طویل بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ مسلسل سات سات گھنٹے بجلی بند رکھنے کے بعد ہر دو گھنٹے بعد دوبارہ لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے ۔شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے ۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر