حویلی درگا نواس، راول پنڈی کا تاج محل جہاں سے سکھوں کی جانب سے مسلمانوں پر پہلی گولی چلائی گئی

محبت وہ جذبہ ہے جو انسان سے ایسے کام بھی کروا دیتا ہے جن کے بارے میں نہ تو اس کی سوچ ہوتی ہے اور نہ ہی کبھی گمان ہوتا ہے کہ وہ یہ سب کچھ کرے گا۔ سکھ، ہندو پیسے والے لوگ تھے لہذا انہوں نے اپنے لیے بڑی بڑی حویلیاں اور گھر بنائے اور ان میں رہائش اختیار کی تاکہ مسلمانوں کو ایک طرح سے نیچا دکھایا جا سکے۔ راول پنڈی میں کوئلے کے ایک بہت بڑے تاجر سردار بدھ سنگھ ساہنی تھے۔ کہتے ہیں کہ ان کا کوئلہ نہ صرف راول پنڈی بلکہ پوٹھوہار اور پنجاب کے دوسرے علاقوں میں بھی جایا کرتا تھا۔ ان کی بیوی کا نام تھا درگا دیوی۔ کہتے ہیں وہ بہت خوب صورت خاتون تھی اور سردار بدھ سنگھ ساہنی کو اس سے بڑی محبت تھی۔ سردار بدھ سنگھ ساہنی نے اپنی بیوی کی محبت میں اس عمارت کو تعمیر کروایا اور اس کا نام رکھا حویلی درگا نواس لہذا اگر ہم یہ کہیں کہ یہ عمارت راول پنڈی کا تاج محل ہے تو اس میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی۔ ضروری نہیں کہ تاج محل بیویوں کی قبروں پر بنایا جائے بلکہ زندہ بیویوں کو بھی محبت کے تحفے دیے جا سکتے ہیں اور یہ حویلی درگا نواس اس تحفے کی ایک شاندار مثال ہے جس کا کوئئ نعم البدل نہیں ۔

حویلی درگا نواس 1934 میں تعمیر ہوئی۔ حویلی کے ماتھے پر حویلی کے پرانے نام کے ساتھ ساتھ اس کا نیا نام حویلی میر بابا بھی لکھا ہے۔ تقسیم کے بعد یہ حویلی مہاجرین کو دے دی گئی۔ یہ وہ عمارت ہے جس کا 1947 میں مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان ہونے والے فسادات سے بہت گہرا تعلق ہے۔ تین مارچ 1947 کو ماسٹر تارا سنگھ نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر ایک نعرہ لگایا تھا کہ پاکستان ہماری لاشوں پر بنے گا۔ پھوٹوہار کا علاقہ سکھوں نے 1465میں گھگڑوں کو شکت دے کر فتح کیا تھا اور پھر یہی آباد ہو گئے۔ انہوں نے بڑی بڑی آبادیاں بنائیں، گاؤں بسائے اپنے گردوارے بنائے لہذا وہ اس پھوٹوہار کے علاقے پر اپنا حق سمجھتے تھے۔ ماسٹر تارا سنگھ کی اس بات کے بعد راول پنڈی، اٹک اور جہلم کے علاقوں میں تاریخ کے بدترین فسادات نے جنم لیا۔ سات مارچ کو ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کو آگ لگا دی گئی اور مسلمان بلوائیوں نے حملہ کر کے تقریباً بائیس ہندو اور سکھوں کو قتل کر دیا۔ یہ ٹرین “پشاور ایکسپریس” پشاور سے چلی تھی اور اس نے امرت سر جانا تھا۔ اس میں ٹرین میں حسن ابدال سے بھی بہت سکھ سوار ہوئے تھے مگر اس سے اگلے ہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روک کر اس پر حملہ کر دیا گیا۔ ٹیکسلا شہر میں بھی ہندوؤں اور سکھوں کے گھروں کو آگ لگا دی اور اس کے بعد یہ فسادات پورے پھوٹوہار میں پھیلتے چلے گئے۔ تھوآ خالصہ میں 93 عورتوں نے خودکشی کر لی، اس لیے کہ مسلمانوں نے ایک گروہ نے تھوآ خالصہ کے سکھوں پر ہلہ بول دیا تھا۔ ( یہ وہی حملہ ہے جس پر پہلے تفصیل سے بات ہو چکی ہے)۔ کہتے ہیں مجموعی طور پر تین سو کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی۔ اسی طرح چوا خالصہ میں بھی ڈیڑھ سو سکھ وہاں مارے گئے۔ فسادات اس حد تک بڑھے کہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور لیڈی ماؤنٹ بیٹن نے علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کو امداد بھی دی تاکہ وہ نئے سرے سے اپنی زندگی شروع کر سکیں اور پھر انہیں بعد میں باحفاظت یہاں سے ہندوستان منتقل کر دیا گیا۔ راول پنڈی میں ان فسادات میں سکھوں کی طرف سے چلنے والی پہلی گولی اسی حویلی درگا نواس سے چلائی گئی۔ کہتے ہیں کہ ایک مظاہرے کے دوران مسلمان حویلی کو آگ لگانا چاہتے تھے لیکن حویلی کے مکین مسلح تھے لہٰذا انہوں نے مسلمانوں پر گولی چلائی۔

حویلی میر بابا کا دروازہ پرانی لکڑی کا ایک مضبوط دروازہ ہے۔ حویلی کے فرش پر آج بھی پرانی ٹائلز لگی ہیں۔ ٹائلز پیلے رنگ کی ہیں۔ سکھ ویسے بھی اپنی روزمرہ زندگی میں پیلے رنگ کا استعمال زیادہ کرتے تھے۔

حویلی درگا نواس کے اندر آج ایک گودام قائم ہے۔ نیچے کی منزل میں تو نئے لوہے کے دروازے لگے ہوئے ہیں مگر اوپر آج بھی وہی پرانے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے پرانے رنگیں ہی بنے ہوئے ہیں۔ کمرے میں آتش دان آج بھی موجود ہے جس کا دھواں اوپر کی منزل پر نکلتا ہے۔ حویلی کا چھت انتہائی نفیس کہ میرا دل چاہا بس ایک رات وہیں گزار دوں۔ دیواروں کے ساتھ بیٹھنے کی جگہ ہے۔ حویلی کے کمروں کے دروازے اور کھڑکیوں کی انتہائی شان دار لکڑی اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ اس حویلی کو انتہائی محبت سے تعمیر کیا گیا ہو گا۔ حویلی درگا نواس آج بھی علاقے کی بلند ترین عمارت ہے۔ یقینی بات ہے کہ اس عمارت سے 1933 میں پورا راول پنڈی نظر آتا ہو گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر