دنیا فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی معترف

اسلام آباد((نیشنل ٹائمز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف ہے، فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں، موثر ملٹری ڈپلومیسی اور عالمی امن کے فروغ کے لئے کردار کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہونے لگی۔

عالمی ذرائع ابلاغ اور ماہرین نے انہیں خطے کے اہم اور بااثر عسکری رہنمائوں میں شمار کیا ہے ۔بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک فاتح، بہادر اور غیرمعمولی فوجی کے طور پر سامنے آئے ، رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف عسکری میدان میں قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ علاقائی امن اور استحکام کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا ۔رپورٹ کے مطابق، امریکہ ایران مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بطور ثالث کردار انتہائی اہم اور کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ موثر پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو غیرمعمولی، بہادر اور عظیم جنگجو قرار دیا ،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر علاقائی اور بین الاقوامی پیچیدہ معاملات کو گہری بصیرت کے ساتھ سمجھتے ہیں ،مشرق وسطی ٰمیں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خطرات ٹالنے میں ان کا کردار نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔دفاعی و بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل اپنی قائدانہ صلاحیتوں بااثر شخصیت اور پیشہ ورانہ عسکری حکمت عملی کے باعث دنیا بھر میں مرکزِ نگاہ بن چکے ہیں ،ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستانی عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت اور امن کے قیام کے لئے اقدامات کا اعتراف پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر