علاقائی کشیدگی اہم سبق، متبادل توانائی ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر : وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے خطے میں جاری کشیدگی کو پاکستان کے لیے اہم سبق قراردیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے ۔خود انحصاری ہی معاشی استحکام کا اصل راستہ ہے ، ملکی ترقی کے لیے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا ،مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے وفاقی دارالحکومت میں کیپٹل مارکیٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اونگزیب کا کہنا تھا پاکستان کی قیادت خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے متحرک ہے ، علاقائی کشیدگی ہمارے لیے اہم سبق ہے ، علاقائی کشیدگی کے پیش نظر محتاط حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے جبکہ نجی شعبے کی شمولیت ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی وقت کی ضرورت ہے ۔ حکومت کا بنیادی فوکس کرنٹ اکاؤنٹ کے استحکام پر ہے اور مالیاتی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے کر مالیاتی نظام کو مستحکم بنانا چاہتی ہے ، توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات جاری ہیں اور سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مالی نظم و ضبط، اقتصادی استحکام اور نجی شعبے کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔انہوں نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع جلد ختم ہو تاکہ عالمی معیشت پر منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔



  تازہ ترین   
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران
کرپشن کے الزام میں معطل 2 سابق چینی وزرائے دفاع کو سزائے موت سنا دی گئی
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر