وزیر داخلہ کا دورہ سملی ڈیم،قابل عمل توسیع پلان طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا ،انہوں نے دارالحکومت میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر سملی ڈیم کی توسیع کے لیے متعلقہ حکام سے ایک جامع اور قابلِ عمل پلان فوری طور پر طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیم کی توسیع سے شہریوں کو پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی،توسیعی منصوبے کے لئے جامع پلان جلد تیار کرکے پیش کیا جائے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کو سملی ڈیم کی توسیع کے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ سملی ڈیم سے اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے ، محسن نقوی نے ڈیم کے اطراف علاقے کا جائزہ بھی لیا اور کہا علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کی جا ئیں ، سملی ڈیم سے متصل علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، اس علاقے کی ڈویلپمنٹ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر