انسدادِ پولیو مہم 18مئی سے شروع، 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں 18 تا 24 مئی کو خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ پولیو مہم کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے یہ خصوصی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، سندھ کے 20 مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 مخصوص اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف
معرکہ حق نے قوم کو اعتماد اور قوت دی، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: افواجِ پاکستان
معرکہ حق میں کامیابی کا جشن، شہر شہر تقریبات، ریلیاں، شہدا کو خراج عقیدت پیش
امریکہ اور ایران میں معاہدہ جلد متوقع، پاکستان کا پانی کوئی چوری نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ
قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
بجلی صارفین کیلئے سبسڈی نظام کا موجودہ طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر