مستقبل میں کمپنیاں اے آئی ورک فورس سے چلیں گی:بلال ثاقب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا کہ موجودہ دور میں صرف تعلیم حاصل کرنا کافی نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ساتھ عملی کام سیکھنا ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔ مستقبل میں بڑی کمپنیاں بڑے عملے سے نہیں کم مگر باصلاحیت انسانی نگرانی اور اے آئی ورک فورس سے چلیں گی۔بلال بن ثاقب نے اے آئی کے حوالے سے فری لانسرز اور نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں صرف پڑھنا کافی نہیں، اے آئی کے ساتھ کام بنا کر سیکھنا ہی کامیابی کا راستہ ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ اے آئی ایجنٹس کی مدد سے ایک ورک ماڈل تیار کر دیا ہے۔

اے آئی کی خود کار عملدرآمد، کام کرنے کا انداز تیزی سے بدل رہا ہے ، اے آئی ایجنٹس کی ٹیم سی ای او، انجینئر اور ڈیزائنر پر مشتمل ہے ۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ اے آئی ورکنگ ماڈل میں فیصلوں کی منظوری انسان کے ہاتھوں میں رہے گی۔ ورکنگ ماڈل میں جیسے جیسے کام کا دائرہ بڑھتا ہے ، اے آئی ایجنٹس نئے وسائل اور ٹیم ممبرز کی ضرورت بھی خود بتاتے ہیں، اے آئی ایجنٹس کے اخراجات اور کامیابی کی شرح ریئل ٹائم میں مانیٹر کی جا سکتی ہے ، 1.5 ٹریلین ڈالر کی عالمی فری لانسرز معیشت کو اے آئی ماڈل سے بڑا چیلنج درپیش ہوگا، مستقبل میں بڑی کمپنیاں بڑے عملے سے نہیں کم مگر باصلاحیت انسانی نگرانی اور اے آئی ورک فورس سے چلیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر