اسلام آباد ہائیکورٹ:جسٹس ثمن رفعت کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت اور اسے عدلیہ کی آزادی اور وقار مجروح کرنے کا رجحان قرار دیا اور کہا یہ رجحان نہایت افسوسناک ہے ، عدالت نے درخواست گزار کو مستقبل میں احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔

جسٹس ارباب طاہر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا درخواست میں حاضر سروس جج سے متعلق نہایت ہتک آمیز، بے بنیاد اور غیرمصدقہ الزامات لگائے گئے ، یہ الزامات بادی النظر میں توہینِ عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، الزامات عدالتی کارروائی یا جج کے کنڈکٹ سے متعلق ہیں، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کے مختلف فورمز موجود ہوتے ہیں، جج کے مبینہ مِس کنڈکٹ کی تحقیقات خصوصی طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اختیار ہے ، توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت نہیں، اعتراضات برقرار رکھے جاتے ہیں۔ کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے جسٹس ثمن رفعت کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر