سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 25 بہترین ڈیجیٹل شناخت ماہرین میں شامل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک کو ڈیجیٹل شناخت اور پبلک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبے میں عالمی خدمات کے اعتراف میں دنیا کے 25 نمایاں ماہرین میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ اعزاز عالمی سطح کے پلیٹ فارم Okta کی جانب سے دیا گیا، جو ڈیجیٹل شناخت، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل ٹرسٹ کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو تسلیم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ طارق ملک کو ماضی میں نواز شریف حکومت نے عہدے سے ہٹایا تھا، تاہم بعد ازاں عمران خان کے دور حکومت میں انہیں دوبارہ چیئرمین نادرا تعینات کیا گیا۔ بعد میں موجودہ حکومت نے انہیں ایک بار پھر فارغ کر دیا۔ اس وقت وہ ورلڈ بینک کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اعلان کے مطابق ان 25 ماہرین کے نام اور تصاویر 4 مئی کی صبح نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر باضابطہ طور پر پیش کیے جائیں گے، جو اس عالمی اعزاز کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر