خدا کا خوف کریں!میرا پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں:پرویزالٰہی

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔صحافی نے چودھری پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی میں آپ کی شمولیت کی خبریں چل رہی ہیں جس پر انہوں نے کہاکہ خدا کا خوف کریں میرا پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے ، اس سے قبل چودھری پرویز الٰہی نے تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا اورمولانا احسان الحق کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں مولوی عامر احسان، مولوی عمر احمد اور مولوی عاصم احسان سے اظہار تعزیت کیا۔ مفتی احمد علی، راسخ الٰہی اور دیگر بھی ہمراہ تھے ،چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، والدہ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا بیشک بہت مشکل ہے ، اللہ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، پرویزالٰہی، مفتی احمد علی اور راسخ الٰہی نے بعد ازاں امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن سے بھی ملاقات کی بعدازاں مولانا عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر