گالم گلوچ نہیں، دلیل، مکالمے مسائل کا حل، گورنر کنڈی

جیکب آباد (نیشنل ٹائمز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی کو ایک بار پھر مسائل کے حل کیلئے آئینی فورمز خصوصاً سی سی آئی پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گالم گلوچ سے نہیں بلکہ دلیل اور مکالمے سے مسائل حل ہوتے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ فنڈز، پانی اور این ایف سی کے حوالے سے زیادتی ہورہی ہے ، اس کا حل بیٹھ کر بات کرنے میں ہے ، جیکب آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے پی ٹی آئی قیادت کو مسلسل کہا جا رہا ہے کہ سنجیدہ معاملات پر فورمز میں بات کریں مگر اس پر عمل نہیں کیا جا رہا، ان کا کہنا تھا کہ سی سی آئی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صوبے اپنے حقوق کے لیے مضبوط دلائل کے ساتھ مقدمہ پیش کرسکتے ہیں اور یہی جمہوری طریقہ کار ہے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے ساتھ پانی اور این ایف سی کے حصے کے حوالے سے زیادتی ہو رہی ہے جس کے حل کے لیے بیٹھ کر بات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دو سال سے اعلانات پر گزارہ کررہی ہے جبکہ گزشتہ 13 سال بھی اعلانات پر گزارہ کیا گیا ابھی بھی اعلانات پر ہی ہورہے ہیں، عملی اقدامات دکھائی نہیں دیتے ، ان کی اپنی جماعت کے اندر بھی اختلافات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹانک سے صوابی تک مارچ کا کوئی فائدہ نہیں اگرمارچ کرنا ہے تو میانوالی سے اڈیالہ تک کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں اس قسم کے مارچ کے ذریعے صرف پروٹوکول حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ عوامی مسائل جوں کے توں ہیں، گورنر کے پی نے کہا کہ کے پی حکومت کو گڈ گورننس اور امن و امان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس پہنچ کر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے نوجوان صاحبزادے میر زید خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے میر اعجاز جکھرانی سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کا غم ناقابل تلافی ہے دکھ کی اس گھڑی میں وہ جکھرانی خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر