پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ کا خطرناک انکشاف، 10 میں سے 4 بچے متاثر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے جہاں وزارت صحت پاکستان اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ میں بچوں کے خون میں سیسے (Lead) کی خطرناک مقدار کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے 7 بڑے شہروں—اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی—میں ایک سے تین سال کی عمر کے بچوں کے خون کے نمونے لیے گئے۔
تحقیق سے یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ ہر 10 میں سے 4 بچوں کے خون میں سیسے کی مقدار معمول سے زیادہ پائی گئی، جو ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں خاص طور پر حطار (ہری پور) کی صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دی گئی، جہاں 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ پایا گیا۔ اس کے برعکس اسلام آباد میں یہ شرح صرف ایک فیصد ریکارڈ کی گئی، جو دیگر علاقوں کے مقابلے میں کم ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق سیسہ ایک زہریلا مادہ ہے جو بچوں کی دماغی نشوونما، سیکھنے کی صلاحیت اور مجموعی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ رپورٹ میں حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ بچوں کو اس پوشیدہ خطرے سے محفوظ بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر