مریم نواز کا کچہ ایریا کیلئے 23 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کچہ ایریا کی ترقی کیلئے 23 ارب روپے کے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ منصوبے کے تحت سکول، ہسپتال، سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں کچہ ایریا میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،انہوں نے اپنا کھیت، اپنا روزگارپروگرام شروع کرنے اور 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری اراضی مقامی افراد میں تقسیم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پہلی بار کچہ ایریا میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا اور ریاستی رٹ مؤثر انداز میں قائم ہوئی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے علاقے میں ٹرانسپورٹ، کلینک آن ویلز، موبائل ویٹرنری ہسپتال اور لیبارٹریز کی فراہمی کا بھی حکم دیا۔حکام کے مطابق جدید سولر انرجی سے چلنے والی ڈرون سرویلنس کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جدید اے پی سیز اور پولیس گاڑیوں میں بھی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ تھانوں اور چیک پوسٹوں کو سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت امن و امان پر 7اعشاریہ 1 ارب روپے ، سماجی انفراسٹرکچر پر 13اعشاریہ 9 ارب روپے اور دیگر منصوبوں پر 1اعشاریہ7 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ کچہ ایریا میں 65 سکولوں کی اپ گریڈیشن، 16 نئے سکولوں اور 2 گرلز کالجز کا قیام بھی شامل ہے ۔6 ہزار 551 طالبات کو سکول میل پیک، 300 طلبہ کو ہونہار سکالرشپس اور 300 کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ 108 کلومیٹر سولنگ اور 144 کلومیٹر طویل 27 سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔اجلاس میں مثالی گاؤں منصوبے ، سیوریج، ڈرینج، سپورٹس اور 125 ملین روپے کے سکلز پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ نادرا رجسٹریشن کے تحت شناختی کارڈ اور ب فارم کے اجرا کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کچہ ایریا میں تعینات اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی اور ناجائز اسلحہ کی واپسی کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے عوام کو بھی دیگر علاقوں کی طرح ترقی اور خوشحالی کا حق حاصل ہے ،علاقے کو محفوظ، مثالی اور ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔دریں اثنا، وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں گھر کی چھت گرنے کے واقعے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر