امن کیلئے امریکا، ایران سے رابطے برقرار : دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہامریکا ایران سے رابطے برقرار ہیں، پاکستان خطے میں امن کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے، وزیراعظم کے ایران، سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کی قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا، ترکیہ پاکستان کی امن کوششوں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے ، وزیر اعظم نے ایران کا وفد اسلام آباد بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم کا ایران اور سعودی عرب کی قیادت سے بھی رابطہ ہوا، شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک سٹر ٹیجک دفاعی شراکت دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، قطری قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا، وزیر اعظم سے یورپی کونسل کے صدر کی بھی بات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں تمام فریقین سے رابطے جاری ہیں، امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے مسلسل برقرار ہیں، پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر مبنی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان صومالی لینڈ کو صومالیہ کا حصہ تصور کرتا ہے، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے سرحد پار فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں، ماضی میں بھی ایسے واقعات میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، متاثرین کی مدد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر