وزیر پٹرولیم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، کثیرالجہتی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران پاکستان اور ایران کے مابین کثیرالجہتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، پٹرولیم ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے حکومتِ پاکستان اور عوام کے تعمیری کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں،وفاقی وزیر نے ایرانی سفیر کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر