لاہور؛ اقبال ٹاؤن میں گزشتہ چھ ماہ کے کوڑا ٹیکس کے بھاری بلز موصول، عدم ادائیگی پر جرمانہ اور ایف آئی آر کی وارننگ

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) کلین لاہور کمپنی (WMC) نے اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں گزشتہ 6 ماہ کے جرمانے سمیت فی گھر 7569 روپے کے کوڑا ٹیکس بلز تقسیم کر دیے ہیں۔ بلوں میں 11 مئی تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے اور ایف آئی آر کے اندراج کی تنبیہ بھی کی گئی ہے، جس پر رہائشیوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔
عوامی کمیٹی اقبال ٹاؤن نے اس ٹیکس کو “جگا ٹیکس” قرار دے کر مسترد کر دیا۔ چیئرمین فاروق احمد اور صدر بابر شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار اس انداز میں بل گھروں میں پھینکے گئے ہیں، جبکہ دسمبر 2025 سے اپریل تک اضافی سرچارج بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ صفائی کا نظام غیر تسلی بخش ہے اور عملہ ہفتے میں صرف تین دن کوڑا اٹھانے آتا ہے۔ عوامی کمیٹی کے مطابق مہنگائی سے پریشان شہریوں پر مزید بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے۔
کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ کوڑا ٹیکس واپس لیا جائے اور جولائی 2026 سے مناسب شرح مقرر کی جائے۔ بصورت دیگر رہائشی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر