پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اسی طرح شمالی وزیرستان میں بھی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ علاقے میں باقی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر