قائم مقام صدرنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی منظوری دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کی بھی منظوری دے دی۔ قائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری دی۔ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تبدیل ہونے والے ججز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے گزشتہ روز اپنی اپنی عدالت میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کی جبکہ جسٹس بابر ستار کی عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر