امن کوششیں ،پاکستانی قیادت سب کی آنکھ کا تارا:خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت امن کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر نمایاں حیثیت اختیار کر چکی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس حوالے سے دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے اور سب کی آنکھ کا تارابنے ہوئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد معرکہ حق ملکی تاریخ کا ایک اہم اور روشن باب ہے جبکہ ایٹمی طاقت بننا بھی ایک تاریخی سنگِ میل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی کوششوں کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ایک مؤثر کردار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ چند ماہ قبل تک یہ تصور بھی نہیں تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر اس قدر نمایاں مقام حاصل کر لے گا تاہم موجودہ قیادت نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلم دنیا کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کا توڑ کرنے کیلئے بھرپور سفارتی کردار ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایران اور غزہ کے مسلمانوں کو جلد امن نصیب ہوگا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت نے حالیہ حالات میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اور ملک کو سفارتکاری کے میدان میں ایک نئی شناخت دی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر