سائبر کرائم کیسز میں پولیس کو براہ راست اختیار دیدیاگیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی ہراسگی کیسز کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا جسکے تحت سائبر کرائم کیسز کا اختیار پولیس کو دیدیا گیا ۔ سائبر کرائم کیسز میں پولیس کو کارروائی کا اختیار دینے کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ سائبر کرائم کی ڈیلنگ کیلئے سی سی ڈی طرز پر نیا محکمہ بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

فیصلے کے تحت اب سوشل میڈیا پر ہراسگی کے مقدمات درج کیے جا سکیں گے اور پنجاب پولیس کو سائبر کرائم کیسز براہ راست ڈیل کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل پولیس کو سائبر کرائم مقدمات میں کارروائی سے روک دیا گیا تھا تاہم اب ہراسگی، بلیک میلنگ اور دیگر آن لائن جرائم پر فوری ایکشن ممکن ہوگا۔ آن لائن ہراسگی کا شکار افراد اب براہ راست پولیس سے رجوع کر سکیں گے ۔ ڈیجیٹل جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو نئے اختیارات دیدیئے گئے ہیں، جس سے خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کو بہتر تحفظ ملے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر