امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ آئندہ چند روز میں مشرق وسطیٰ سے روانہ ہو کر وطن واپسی کا سفر شروع کرے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جیرالڈ آر فورڈ کی واپسی سے امریکی فائر پاور کم ہوجائے گی، بحری بیڑے کی واپسی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ مستقل طور پر ختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، یہ پیشرفت 4,500 امریکی اہلکاروں کیلئے کسی حد تک ریلیف کا باعث ہوگی جو گزشتہ 10 ماہ سے تعینات ہیں، تاہم اس سے خطے میں امریکی فوجی طاقت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت خطے میں موجود 3 طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جبکہ دیگر 2 یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اور یو ایس ایس ابراہم لنکن ہیں، ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران یہ بحری جہاز مختلف علاقوں میں تعینات رہے ہیں۔

امریکی طیارہ بردار جہاز فورڈ اس وقت بحیرہ احمر میں موجود ہے، جبکہ لنکن اور بش بحیرہ عرب میں آپریشنز انجام دے رہے ہیں، جن کا مقصد امریکی پابندیوں کے نفاذ کے تحت مخصوص جہازوں کی نگرانی اور روک تھام کرنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فورڈ کی واپسی سے خطے میں امریکی عسکری موجودگی میں کمی آئے گی، جو جاری کشیدگی اور سست روی کا شکار سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر