صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کی تیل کی فروخت روکنے کے اقدامات کے باوجود تاحال صورتحال اس طرح نہیں بگڑی کہ تیل کے ذخائر اپنی مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں صرف عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوا ہے، 3 دن گزر گئے، کوئی کنواں تباہ نہیں ہوا، ہم اسے 30 دن تک بڑھا سکتے ہیں اور یہاں کنویں کی براہ راست نشریات بھی کر سکتے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سمیت امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے سے متعلق غلط اور بے بنیاد مشوروں پر عمل کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ناکہ بندی کی تھیوری کو آگے بڑھایا، انہوں نے تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دیں، اب یہ 140 ڈالر تک جا سکتی ہیں، اصل مسئلہ نظریہ نہیں بلکہ سوچ کا انداز ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر