امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی بحریہ کے کمانڈر شاہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق کمانڈر شاہرام ایرانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بحیرہ عرب کی سمت سے بند کر دیا ہے اور اگر امریکی فورسز نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے یہ سمجھا تھا کہ وہ بہت کم وقت، جیسے 3 دن سے ایک ہفتے کے اندر ایران کے خلاف جنگ کا نتیجہ حاصل کر لے گا، لیکن ان کا یہ اندازہ اب فوجی یونیورسٹیوں میں مذاق بن چکا ہے، ہم اپنے شہدا کے بدلے کیلئے آخری قطرہ خون تک متحد ہیں۔

اس سے قبل ایران کے پریس ٹی وی نے فوجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہی تو اسے بے مثال کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ اب تک ایرانی مسلح افواج نے تحمل کا مظاہرہ اس لیے کیا ہے تاکہ سفارتکاری کو موقع دیا جا سکے اور امریکہ ایران کی شرائط کو تسلیم کر کے جنگ کے مستقل خاتمے پر آمادہ ہو سکے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر