پی ایس ایل، بابر کو سیزن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک رن درکار

لاہور (نیشنل ٹائمز) پشاور زلمی کے اوپنربیٹر بابر اعظم نے ایک پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ 588 رنز بنانے کا فخرزمان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔تفصیل کے مطابق لاہور قلندرز کے اوپنر نے 2022 میں 13 اننگز میں 588 رنز بنائے تھے۔بابر نے اس اعزاز کے لیے محض 10 اننگز کھیلیں اور فائنل میچ میں وہ صرف ایک رن بناکر بھی نیا ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 59 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز رنز بنائے۔وہ رواں ایڈیشن میں دوسری سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔بابر نے سنچری 57 گیندوں پر مکمل کی جس کے ساتھ وہ لیگ میں چار سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں بھی عثمان خان کے ہم پلہ بن گئے ہیں۔اگرچہ بابر اپنے پشاور زلمی کے ساتھی کوشال مینڈس سے رنز کی دوڑ میں آگے نکل آئے ہیں تاہم مینڈس بھی 541 رنز کے ساتھ ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ سے صرف 48 رنز دور ہیں اور ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے یہ کارنامہ مشکل نہیں لگتا۔واضح رہے کہ بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ 4 بار (2021، 2023، 2024 اور 2026) میں 500 سے زائد رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔محمد رضوان 3 جبکہ فخرزمان اور کوشال مینڈس ایک، ایک بار یہ اعزاز پا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر