پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومتِ پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک (ای آئی بی)کے درمیان موسمیاتی استحکام اور بحالی کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اس معاہدے کے تحت ای آئی بی، سندھ فلڈ ایمرجنسی ہائوسنگ ری کنسٹرکشن منصوبے کے لیے 100 ملین یورو فراہم کرے گا، جو دنیا کے بڑے بحالی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، اس منصوبے کا مقصد 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی دوبارہ آبادکاری ہے۔حکام کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 1.9 ارب یورو ہے، جس میں ای آئی بی کی جانب سے فراہم کردہ رقم بھی شامل ہے، اس فنڈنگ کے ذریعے سندھ میں 116,580 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جبکہ اس پروگرام سے صوبے کے دیہی علاقوں کے تقریباً 40 فیصد گھرانے مستفید ہوں گے۔معاہدے پر دستخط سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ای آئی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کے موقع پر کیے، اس تقریب میں پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر رائمونڈس کاروبلس سمیت یورپی یونین اور وزارت اقتصادی امور کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور متاثرہ آبادی کی بحالی کے لیے پاکستان اور یورپی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر