شرح سود بڑھانے کے بھاری معاشی نتائج ہو سکتے ہیں، گوہراعجاز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ شرح سود بڑھانے کے بھاری معاشی نتائج ہو سکتے ہیں، ایک فیصد شرح سود بڑھانے سے قرضوں پر سود کی ادائیگی 600 ارب روپے بڑھ جاتی ہے ۔گوہراعجاز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شرح سود بڑھانے سے رواں سال 8 ٹریلین سود ادائیگیوں میں مزید 600 ارب روپے کا اضافہ ہوگا نتیجتا عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔سابق نگرا ن وفاقی وزیر اور چیئرمین ا کنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سٹیٹ بینک کی جانب سے ایک فیصد شرح سود بڑھانے پر سوال اٹھا دیئے ہیں، گوہر اعجاز نے سوال کیا ہے کہ کیا شرح سود بڑھانے سے فیول بحران اور تیل کی قیمتوں سے ہونیوالی مہنگائی کو روکا جا سکتا ہے ؟ کیا پالیسی ریٹ میں ایک فیصد اضافے سے سٹیٹ بینک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ روک سکتا ہے ؟کیا شرح سود میں ایک فیصد اضافے سے ملک میں فیول کی کھپت کم ہوجائے گی ؟ ۔گوہر اعجاز نے کہا کہ معروف ماہر معاشیات جوزف سٹگلیٹز کے مطابق سپلائی سائیڈ مہنگائی شرح سود بڑھانے سے کم نہیں ہو سکتی تاہم شرح سود بڑھانے کے بھاری معاشی نتائج ہو سکتے ہیں ایک فیصد شرح سود بڑھانے سے قرضوں پر سود کی ادائیگی 600 ارب روپے بڑھ جاتی ہے، شرح سود بڑھانے سے رواں سال 8 ٹریلین سود ادائیگیوں میں مزید 600 ارب روپے کا اضافہ ہوگا نتیجتا عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا سود کی ادائیگیوں کے لیے عوام پر بھاری ٹیکس عائد کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر