اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف آج (جمعرات کو ) سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی۔اس سے قبل کیس 22 اپریل کو مقرر تھا، ایران امریکہ مذاکرات اور ریڈ زون کی بندش کے باعث کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف کیس سماعت کے لئے مقرر



