آبنائے ہرمز کا معاملہ زیادہ طول نہیں پکڑ سکتا:کامران یوسف

لاہور (نیشنل ٹائمز)سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات اس حد تک کامیاب قرار دئیے جا سکتے ہیں کہ دونوں جانب سے تجاویز دستاویزی شکل میں ایک دوسرے کو فراہم کر دی گئی ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘دنیا مہر بخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ہرمز کھولنے کی بات کی ہے ، جبکہ مارکو روبیو کے مطابق ان تجاویز کو ٹرمپ نے تاحال قبول نہیں کیا۔ ایران چاہتا ہے کہ امریکا پہلے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے ، جس کے بعد ایٹمی مواد سمیت دیگر تمام معاملات پر بات چیت ہو سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا تمام مطالبات ایک ہی مرحلے میں طے کرنا چاہتا ہے اور مرحلہ وار مذاکرات کے بجائے فوری اور جامع ڈیل کا خواہاں ہے۔

یہی بنیادی اختلاف دونوں ممالک کے درمیان تعطل کی بڑی وجہ ہے ۔ امریکا خطے سے مکمل طور پر نکلنا چاہتا ہے ، جبکہ ایران اس صورتحال کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے ۔ امریکی حکام کا موقف ہے کہ ایران اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، تاہم پس پردہ سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں اور کسی بھی وقت صورتحال اچانک تبدیل ہو سکتی ہے ۔ آبنائے ہرمز کا معاملہ زیادہ دیر تک طول نہیں پکڑ سکتا اور اس کا جلد حل نکلنا ناگزیر ہے ، چاہے وہ سفارتکاری کے ذریعے ہو یا کسی اور طریقے سے ۔ سعودی عرب میں اس حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی جاری ہے ، جبکہ پاکستان بھی سفارتی سطح پر متحرک ہے اور مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ دونوں ممالک کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ کشیدگی کا مستقل حل نکالا جا سکے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر