بجلی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 27 پیسے یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔قیمت میں اضافے کا اطلاق ملک بھر بشمول کے ۔ الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔نیپرا ہیڈکوارٹرز میں ایف سے اے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیپرا نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ جسے لوڈ مینجمنٹ کہہ رہے یہ کب شروع کی۔حکام نے جواب دیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اپریل میں شروع کی گئی۔ پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ ریونیوبیسڈ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تو سرکلر ڈیٹ میں 4 سے 5 سو ارب اضافہ ہوگا۔

نیپرا نے کہا کہ ریونیو بیسڈ لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے ۔سماعت کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ اتھارٹی ریونیو بیسڈ لوڈشیڈنگ کو غیر قانونی کہہ رہی۔ پاور ڈویژن دھڑلے سے بیٹھ کر ریونیو بیسڈ لوڈشیڈنگ کرنے کا کہہ رہا،اتھارٹی بتا سکتی ہے کہ قانون کدھر ہے ۔نیپرا اتھارٹی اور پاور ڈویژن قانون سے متعلق سوال پر خاموش رہے ، کوئی جواب نہیں دیا۔نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی پریس کانفرنسز نہیں کرتی،25 کلو واٹ تک فیس سے متعلق پاور ڈویژن کا خط موصول ہوچکا،اتھارٹی امور کا جائزہ لے رہی ہے ۔بطور ریگولیٹر جب فیصلہ کیا جائے گا تو آگاہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر