جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ

پشاور(نیشنل ٹائمز) افغانستان کی جانب سے انگور اڈہ زلول خیل میں اشتعال انگیزی کی گئی جس پر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں، فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ بنایا۔

افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا

آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے ہیں، اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سےجوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دراندازی کی ناکامی کے بعد افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی گئی
پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر