فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 24 گھنٹے میں دوسری بار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جس میں امریکا ایران مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہیں۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے اور پاکستان کی متحرک سفارتکاری کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جمعے کی رات اسلام آباد پہنچے تھے انہوں نے ہفتے کے روز وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی ۔

عباس عراقچی تہران سے 3 ممالک کے دورے کے سلسلے میں پاکستان اور عمان کے بعد روس بھی جائیں گے۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی کے دوبارہ دورہ پاکستان کا ایران کے ایٹمی مسئلے سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان، عمان اور روس کے اپنے جاری علاقائی دورے کے دوران وہ اسلام آباد کے پہلے دورے کے محض ایک دن بعد دوبارہ مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی پاکستان حکام کے ساتھ حالیہ مشاورت جاری رکھنے کیلیے دوبارہ اسلام آباد آئے ہیں، ہمارے نمائندے کی فراہم کردہ معلومات بتاتی ہیں کہ ان مذاکرات کا ایٹمی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ کے ایجنڈے کا اہم نکتہ پاکستانی فریق کو جنگ کے خاتمے کیلیے ایران کی شرائط سے آگاہ کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر