ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے جبکہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا اور پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ شہباز شریف نے خطے میں امن کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک ایران تعلقات اور علاقائی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے مذاکرات اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی تاکید کی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر