فارماسسٹ،سائیکالوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دیدیا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اتائیت کے بڑھتے رجحان پر وزارتِ صحت کو جاری مراسلہ میں فارماسسٹ، سائیکالوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دیدیا اور کہا کہ اتائیت سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے ، تشخیص اور علاج صرف مستند ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس کا اختیار ہے ۔ پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس ہی ایلوپیتھک علاج کر سکتے ہیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دوا تجویز نہیں کر سکتے ،اس طرح کی غیر مجاز پریکٹس انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے ۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو فوری طور پر ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت کردی ۔ پی ایم ڈی سی نے ایڈز و ہیپاٹائٹس سی جیسی مہلک بیماریوں میں خطرناک اضافہ پر اتائیت کی روک تھام کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر فوری کارروائی کی بھی ہدایت کر دی اور کہا کہ پیشہ ورانہ غفلت اور ناقص نگرانی بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے۔

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ادویات کی تجویز اور سرجری پر مکمل پابندی ہے ،وہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں ،محکمہ صحت خلاف ورزیوں کے سدباب کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ۔دوسری طرف پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (پی پی اے )نے پی ایم ڈی سی کی طرف سے فارماسسٹ کی پریکٹس کو غیر قانونی قرار دئیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ، اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے صدر راؤ عالمگیر نے اپنی سربراہی میں گزشتہ روز ہنگامی اجلاس میں کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ، فارماسسٹ کا دائرہ اختیار قانون سے طے شدہ ہے ، فارم ڈی تسلیم شدہ پروفیشنل ڈگری ہے اور ڈاکٹر لکھنے کا استعمال جائز ہے ، شور نہیں سنیں گے کیونکہ پہلے ہی فارماسسٹ کی سرکاری ہسپتالوں میں کلینیکل پریکٹس جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارمیسی کا تمام دائرہ اختیار مکمل طور پر قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق ہے ، کوئی بھی تشریح قانون سے بالاتر نہیں ،غلط تشریحات، افواہوں اور پروپیگنڈے کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے ، ہم پی ایم ڈی سی کے ہر اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جس سے فارماسسٹ کی ساکھ متاثر ہو۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر