ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات صوبوں کی جانب سے طلب میں اضافے کے باعث پیک اوقات میں ڈیموں سے پانی کے اخراج کے ذریعے تقریباً 4950 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔بیان کے مطابق اگرچہ پن بجلی کی مجموعی استعداد 11500 میگاواٹ ہے، تاہم اس وقت پیداوار اپنی مکمل صلاحیت سے تقریباً 6000 میگاواٹ کم ہے، جس کی بنیادی وجہ صوبوں کی جانب سے پانی کی کم طلب بتائی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ملک کے جنوبی حصے سے وسطیٰ علاقوں کی جانب 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل گرڈ کے استحکام کی وجہ سے ممکن ہوئی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ رات پیک اوقات میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر تقریباً 2 سے ڈھائی گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی۔مزید بتایا گیا کہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے تحت اکنامک لوڈ مینجمنٹ جاری رہے گی، جس کا پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ سے الگ نظام ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، جبکہ اس کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر رات کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے، کیونکہ عالمی حالات اور پانی کی کم طلب کے باعث انہی اوقات میں شارٹ فال کا سامنا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر