امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور دھمکیوں کے باوجود پینٹاگون نے کانگریس کو آبنائے ہرمز کی ممکنہ صورتحال سے متعلق اہم حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ہاؤس آرمڈ سروس کمیٹی کو دی جانے والی بریفنگ میں انکشاف کیا کہ اگر امریکا کو آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے عسکری آپریشن کرنا پڑا تو یہ عمل فوری طور پر ممکن نہیں ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے سمندری حدود میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی ایک پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہے، جسے مکمل کرنے میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔حکام کے مطابق اس دوران سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مائن کلیئرنس آپریشن کرنا ہوگا۔پینٹاگون نے واضح کیا کہ بارودی سرنگوں کی مؤثر صفائی کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہوگی، کیونکہ فعال جنگی ماحول میں اس نوعیت کی کارروائیاں نہایت خطرناک اور محدود ہو جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کانگریس کو بتایا کہ اگرچہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم زمینی حقائق اور تکنیکی چیلنجز کے باعث فوری نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر