اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل یو این نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، امید ہے کہ مذاکرات جامع اور دیر پا حل کی راہ ہموار کریں گے، یہ کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کیلئے موقع پیدا ہو گیا، انہوں نے فریقین سے جنگ بندی کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی سے گریز کی اپیل کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق یہ کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان سفارتکاری اور اعتماد سازی کے لئے اہم موقع فراہم کرتا ہے۔سیکرٹری جنرل کے دفتر نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس پیش رفت کو آگے بڑھائیں، جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں اور مذاکرات میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ گوتریس پاکستان کے کردار کی بھی حمایت کرتے ہیں جس نے مذاکرات میں سہولت کاری کی ہے، امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی یہ کوششیں ایک جامع اور پائیدار حل کے لیے حالات سازگار بنانے میں مدد دیں گی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر