برسلز میں پاک–نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کا 12واں دور منعقد

برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں پاک–نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کا 12واں دور منعقد ہوا، جس میں دونوں جانب سے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ نیٹو کی جانب سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف، کوآپریٹو سیکیورٹی ڈویژن، میجر جنرل ایرائے اُنگودر نے وفد کی سربراہی کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان پاک–نیٹو فوجی تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال، اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تربیت، تعلیم اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، جبکہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انٹرآپریبلٹی کو فروغ دینے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

ملاقات میں پیشہ ورانہ عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مذاکرات کے موقع پر پاکستانی وفد نے بیلجیئم کے شہر مونس میں واقع نیٹو کے اتحادی کمانڈ آپریشنز ہیڈکوارٹر (SHAPE) کا بھی دورہ کیا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر