وزیراعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوش اور برادرانہ گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے قطری جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی طیارے کو سکواڈ کی صورت میں دیے گئے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور قطر کی مہمان نوازی کو سراہا۔گفتگو میں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیجی خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعظم نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق دوحہ پہنچنے پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا، جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، اس موقع پر دوحہ ائیرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے بھی سجایا گیا۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور خطے و عالمی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر