ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کا اعلان کرچکا، اضافی شرائط قبول نہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران پہلے ہی دنیا کے سامنے اعلان کر چکا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتا اور اس مؤقف کو کسی معاہدے کی شکل دینے کے لیے بھی تیار ہے، تاہم کسی بھی اضافی مطالبات یا شرائط کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں جاری مذاکرات سے متعلق اہم نکات بیان کیے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دور میں بھی مکمل تیاری موجود تھی اور کسی نتیجے تک پہنچا جا سکتا تھا، تاہم امریکی وفد ماضی کی طرح دو ادوار میں مذاکرات ادھورے چھوڑ کر چلا گیا، اور اس بار بھی یہی طرزِ عمل دہرایا گیا۔ایرانی سفیر کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید امریکہ، بنیامین نیتن یاہو کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران آئندہ مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی جائے تو کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ ہے، انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل نہیں کر سکے، وہ جنگ کے ذریعے بھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران ماضی میں بھی اس حوالے سے لچک دکھا چکا ہے اور اب بھی تیار ہے، لیکن ضروری ہے کہ تمام پابندیاں ختم کی جائیں اور منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، جبکہ مذاکرات میں ایران کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ایرانی سفیر کے مطابق سید عاصم منیر اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور انہی کی کاوشوں کے نتیجے میں آئندہ مذاکرات کی نئی تاریخوں کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد میں سکیورٹی ایک بار پھر سخت، مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندی
برسلز میں پاک–نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کا 12واں دور منعقد
وزیراعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کا اعلان کرچکا، اضافی شرائط قبول نہیں: ایرانی سفیر
تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات
پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، رول اوور کی پابندی بھی ختم
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر