جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دورممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں۔
نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ نیتجہ خیز بات چیت جاری ہے، امکان ہے جہاں پہلے مذاکرات ہوئے وہیں پر ہوں، امریکا نے سیزفائر میں توسیع کی درخواست نہیں کی۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے، پاکستانی مذاکرات میں غیرمعمولی ثالث ثابت ہوئے ہیں، جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔کیرولین لیویٹ نے کہا کہ چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب میں بتایا ایران کو اسلحہ نہیں دے رہے، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے جہازوں کی مکمل ناکہ بندی ہے، ایرانی معیشت کو فائدہ نہ پہنچانے والے جہازوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر