ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا

لاہور(نیشنل ٹائمز)گرمی کی شدت بڑھنے سے قبل ہی بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے، بجلی بندش سے پانی کا بحران بھی پیدا ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہوگئی، بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ تک جا پہنچا جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔شہروں میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے، دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، جبکہ رات کے وقت میں گھنٹوں بندش سے شہری نیند سے بھی محروم ہوگئے۔لیسکو میں شارٹ فال 1 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگیا ہے، رات بھر لیسکو ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے وزارت پاور ڈویژن کا 2 گھنٹے 15 منٹ لوڈشیڈنگ کا دعویٰ بھی ہوا ہوگیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہو رہی، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر کے باعث طلب میں کمی ہوتی ہے، شام ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے، لیسکو کو رات 1000 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، رات کے اوقات میں لیسکو کی طلب 2900 میگاواٹ تک پہنچ گئی، شہری علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کی بھی شکایات موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ ملتان اور جھنگ بھی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان نظر آ رہے ہیں۔ملتان کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے، لائن لاسز والے فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید 2 گھنٹے اضافہ کر دیا گیا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ملتان حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 500 میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے، میپکو کو ایک کروڑ 10 لاکھ صارفین کے لئے 2000 میگا واٹ بجلی درکار ہے، شارٹ فال بڑھنے کے باعث حکومت کے دیئے گئے شیڈول پر عملدرآمد کرنا مشکل ہے۔جھنگ میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا، ہر آدھا گھنٹہ بعد تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری اور گھریلو صارفین پریشان ہیں۔دوسری جانب پشاور میں بھی گرمی کے آغاز کے ساتھ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔شہری علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے بجلی غائب ہے جبکہ نواحی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، بجلی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری بھر کم بل ادا کرنے کے باوجود بھی بجلی کا نام و نشان تک نہیں۔بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق آر ایل این جی ہائیڈرو اور آئل کی قلت کے باعث زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دینا غیر اعلانیہ بندش کا باعث بن رہا ہے۔ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق 2 کے بجائے 6،6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر