وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورہ سعودی عرب کیلئے پہنچ گئے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔سعودی عرب و قطر کے دوطرفہ دوروں میں وزیراعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔وزیر اعظم پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے، فورم کے دوران وزیر اعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے “لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔علاوہ ازیں، فورم کے موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر