مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس

جارجیا(نیشنل ٹائمز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو، ایرانی مذاکرات کار ڈیل چاہتے ہیں۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب اور سوالوں کے جوابات میں کہا کہ 49 برس میں اس اعلیٰ سطح کے امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوئے، امریکا اورایران میں عدم اعتماد ایک رات میں دور نہیں ہو سکتا۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی جانتے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے مجھے نیک نیتی سے بھیجا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھوٹی موٹی ڈیل نہیں چاہتے اس لئے ابھی تک ایران سے ڈیل نہیں ہوئی، ڈیل ایسی ہو ایران نیو کلیئر ہتھیار حاصل نہ کرے، ریاستی دہشت گردی نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو، ڈیل ایسی ہو کہ ایرانی عوام عالمی معیشت کا حصہ بن سکیں، ایران سے مذاکرات میں جس مقام پر ہیں اس پر بہتر محسوس کرتا ہوں۔امریکی نائب صدر کا مزید کہنا ہے کہ ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، میں نے پاکستان میں کہا تھا بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر جامع ڈیل نہیں ہوسکی۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ
دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے: چینی صدر نے خبردارکر دیا
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے: امریکی صدر کا دعویٰ
اسرائیل، لبنان میں براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، امریکا کی تصدیق
وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی پر خراج تحسین
اسحاق ڈار کی ترکیہ، مصر، سعودی عرب کے خارجہ حکام سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر