اسرائیل، لبنان میں براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، امریکا کی تصدیق

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی بات چیت کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت میں امریکی نمائندے بھی شریک تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پیگٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفیروں اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات تاریخی تھی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس رابطے کے نتیجے میں واشنگٹن کی ثالثی میں طویل المدتی امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گی، اسرائیل اور لبنان دونوں نے ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی حکومت ریاست کی اجارہ داری بحال کرنے اور حد سے زیادہ ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کے خاتمے کا ارادہ رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لبنانی وفد نے ملک میں جنگ بندی اور سنگین انسانی بحران سے نمٹنے اور اس میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر